پاکستان عطیہ خداوندی‘ہمیشہ قائم رہے گا:مولاناعبدالرؤف ملک

Aug 15, 2023

لاہور( خصوصی نامہ نگار)13 جماعتی تحفظ ختم نبوت الائنس کے زیراہتمام 14اگست پاکستان کے 76ویں یوم جشن آزادی کے ضمن میں علماء  کرام کی تقریب یوم آزادی دارالعلوم حنفیہ لبرٹی میں منعقدہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے استاذالعلماء  مولاناعبدالرؤف ملک کنوینرالائنس علامہ محمدممتازاعوان، پرنسپل دارالعلوم حافظ شعیب الرحمن قاسمی،الحاج پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری،مولانامحمداشرف گجر،قاری محمدحنیف حقانی،مولانامحمدمنسوب رحیمی نے کہاکہ وطن عزیزپاکستان ایک عظیم نعمت عظمیٰ اورعطیہ خداوندی ہے۔ علماء  نے کہاپاکستان دنیاکا دوسراملک جوصرف نظریہ اسلام کے نام پر بنا۔ آج 14اگست یوم آزادی درحقیقت تجدیدعہدکادن ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام کے نام پربننے والاملک خدادپاکستان انشاء  اللہ سلامت تاقیامت قائم رہے گا۔

مزیدخبریں