لاہور (نیوز رپورٹر) محنت کشوں نے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کے زیر اہتمام جشن آزادی ریلی میں کارکنوں سمیت خواتین نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے وطن عزیز پاکستان کی کامیابی بانی پاکستان اور آزادی کی جدوجہد میں شہید ہونے والوں کے حق میں نعرے لگائے۔ خورشید احمد جنرل سیکرٹری نے خطاب کرتے ہوئے ملک کی تمام قوم پرست قومیتوں اور سیاسی جماعتوں سے پر زور مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کے آئین کے مطابق پاکستان جمہوریت کی کامیابی اور قوم کو غیر ملکی قرضوں کے بھاری بوجھ سے آزاد کرائیں۔محنت کشوں کی اجرتوں میں مہنگائی کے مطابق اضافہ کرنے کے احکامات کا اجراء کریں۔ ریلی سے اکبر علی خان‘ اسامہ طارق، نوشیر خان‘ صلاح الدین ایوبی، حسن منیر بھٹی‘ ارشد گجرو دیگر نمائندگان نے خطاب کیا۔