نگران حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی ملک میں روپے کے مقابلے ڈالر مزید تگڑا ہو گیا ہے۔ہفتے کے پہلے روز یوم آزادی کی تعطیل کے باعث منگل کے دن کاروبار کا آغاز ہوا تو ملکی تبادلہ منڈیوں ڈالر محض 51 پیسے مہنگا ہوکر 289 روپے کی سطح پر آیا تاہم بعد میں اتار چڑھاؤ کا رجحان جاری رہا۔بعد ازاں دوران ٹریڈنگ ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 51 پیسے کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد روپے کے مقابلے ڈالر 292 روپے کی سطح پر آ گیا۔اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں 4 روپے مہنگا ہونے کے بعد امریکی ڈالر ملکی تاریخ میں دوسری بار300 روپے تک پہنچ گیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل 11 مئی 2023 کو ڈالر نے پہلی بار 300 روپے کراس کیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروبارہ روز یعنی جمعے کو 89 پیسے مہنگا ہو کر ڈالر کی قیمت 288 روپے 49 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300 تک پہنچ گیا.
Aug 15, 2023 | 15:45