لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امید ہے کہ نگران حکومت کے اقدامات سے سیاسی تناؤ کی صورتحال میں کمی آئے گی۔شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بہتر یہی ہوگا نگراں سیٹ اپ میں ایسے لوگ آئیں جو واقعی غیرجانبدار ہوں.نگران حکومت کے پاس موقع ہے کہ پی ڈی ایم کی پیدا کردہ تناؤ کی صورتحال ختم کرے، غیرجانبدار لوگ نگران سیٹ اپ میں آئیں تاکہ الیکشن کمیشن کی صحیح معاونت کرسکیں۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کو یقینی بنانا چاہیے کہ سابق وزیراعظم کو قانون کے مطابق سہولیات ملنی چاہئیں.چیئرمین پی ٹی آئی 180 سے زائد کیسز میں جکڑے ہوئے ہیں. وکلا کی رسائی اور مشاورت ضروری ہے.ملک کی سب سے بڑی جماعت کے سربراہ کو قانون کے مطابق سہولیات کیوں نہیں دی جارہی؟انہوں نے کہا توقع ہے کہ نگران حکومت کے اقدامات سے سیاسی تناؤ کی صورتحال میں کمی آئے گی. نگران حکومت بطور جذبہ خیرسگالی گرفتارخواتین کی رہائی کااعلان کرے تو اچھی پیش رفت ہوگی۔