ہالی ووڈ کی نئی فلم ’باربی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی مارگوٹ روبی فلم کی پروڈیوسر بھی ہیں۔انہوں نے اپنے خاوند ٹام ایکرلی کے ساتھ مل کر فلم پروڈکشن کی.
باربی باکس آفس پر کامیابی کی منازل طے کر رہی ہے، غیر ملکی میگزین رپورٹ کے مطابق مارگوٹ کو فلم سے 5 کروڑ ڈالر کی آمدنی ہوگی، اس میں ان کی فلم فیس اور باکس آفس کے بونس شامل ہیں۔
اب تک باربی عالمی باکس آفس پر ایک ارب ڈالر سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔
فلم نے امریکا میں 50 کروڑ 26 لاکھ سے زائد جبکہ بین الاقوامی باکس آفس پر 60 کروڑ 57 لاکھ ڈالر سے زائد کا بزنس کیا ہے۔
فلم کی آمدنی بڑھنے کے ساتھ ساتھ مارگوٹ روبی کا حصہ بھی بڑھتا جائے گا