''ہر شہری کیلئے محفوظ ترین پنجاب'' 

عزم…… حامد حسین عباسی
Hamid777abbassi777@gmail.com
پنجاب میں تمام شعبوں میں وزیراعلی مریم نواز کی جانب سے اصلاحات کا عمل تیز ی سے جاری ہے جس سے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے بہت سے اقدامات دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہیںجیسا کہ''ہر شہری کے لئے محفوظ ترین پنجاب'' کے تحت وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر ''سی ایم مریم نواز فری وائی فائی'' کا لاہور اور قصور کے بعد اب ننکانہ صاحب میں بھی آغازقابل تحسین اقدام ہے۔ وزیر اعلیٰ نے لاہور میں مزید 250 مقامات پر فری وائی فائی سروس شروع کرنے کی ہدایت کی۔ ننکانہ صاحب میں پہلے فیز میں پانچ مقامات پر سیف سٹی فری وائی فائی فنکشنل کر دیا گیا ہے۔ 25 ہزار سے زائد شہری سی ایم مریم نواز فری وائی فائی سے مستفید ہوں گے۔ چار ہفتے میں سی ایم مریم نواز فری وائی فائی پراجیکٹ سے ننکانہ کے شہریوں نے 250 جی بی ڈیٹا استعمال کیا ہے۔ قصور میں فری وائی فائی ڈی ایچ کیو ہسپتال، وویمن کالج، نیو بس ٹرمینل، ریلوے سٹیشن، ماڈل بازار، ڈی سی آفس، نیشنل بنک چوک سمیت دیگر مقامات پر میسر ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر قصور میں مزید 20 پوائنٹس پر فری وائی فائی سروس شروع ہوگی دوسری جانب نادار قیدیوں کی امداد کیلئے وزیراعلی کی ہدایت پر محکمہ داخلہ پنجابنے نادار قیدیوں کو مفت لیگل ایڈ فراہم کر دی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کی تمام 43 جیلوں میں فری لیگل ایڈ کمیٹیاں قائم کر دی ہیں۔ فری لیگل ایڈ کمیٹیاں پنجاب بار کونسل اور ضلعی بار ایسوسی ایشنز کے اشتراک سے تشکیل دیں۔ نادار اسیران جو مقدمات کی پیروی کیلئے وکیل کا انتظام نہیں کر سکتے انہیں فری لیگل ایڈ ملے گی۔ مستحق اسیران اپنے متعلقہ سپرنٹنڈنٹ جیل کو درخواست دیں گے جنہیں وکلاء سے ملوایا جائے گا۔ پنجاب بھر میں کل 447 وکلاءکو فری لیگل ایڈ کمیٹیوں میں شامل کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور ڈویڑن میں 45 ، گوجرانوالہ 90، راولپنڈی 70 ، فیصل آباد میں 47، ملتان 45، سرگودھا 24 ،بہاولپور 55، ساہیوال 55 اور ڈی جی خان میں 16 وکلائ فری لیگل ایڈ کمیٹی میں شامل ہیں۔ دوسری جانب پنجاب پھر لیڈ لے گیا۔ مختصر مدت میں طلبہ کے لئے بائیکس کا وعدہ پورا کر دیا گیا۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ چیف منسٹر یوتھ انیشیٹو کے تحت طلبہ کے لئے ای اور پٹرول بائیکس کی فراہمی کے لئے اقدامات کا آغاز کردیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے ای بائیک پراجیکٹ میں قسط کم از کم مقرر کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نیزہ بازی میں اولمپکس کا 118 سالہ ریکارڈ توڑنے پر ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کیا اورارشد ندیم کیلئے 10کروڑ روپے کے خصوصی انعام کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ارشد ندیم کے آبائی شہر میاں چنوں میں سپورٹس سٹی قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔وزیراعلی کی ہدایت پر آزادی فلو ٹ بھی راولپنڈی سے روانہ ہو چکا جو پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہوتا ہوالاہور پہنچے گا۔

ای پیپر دی نیشن