سعودی شہری نے حیرت انگیز طور پر اپنا 542 کلو گرام تک وزن کم کیا

سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے خالد بن محسن شاری جو کبھی دنیا میں سب سے وزنی شخص کے طور پر جانے جاتے تھے، انہوں نے سعودی عرب کے سابق شاہ عبداللّٰہ کی مدد کے باعث اپنا وزن 542 کلو گرام تک کم کیا۔ 

2013 میں خالد کا وزن 610 کلو گرام تھا جو انکی زندگی کےلیے خطرناک تھا اور وہ تین برس تک بستر پر رہے، انکی کیفیت اتنی خراب ہوگئی کہ وہ بنیادی ضروریات کےلیے بھی دوستوں اور خاندان کے محتاج تھے۔

جب انکی حالت زار کے بارے میں مرحوم شاہ عبداللّٰہ بن عبدالعزیز کو پتہ چلا تو انہوں نے خالد کی جان بچانے کےلیے ایک جامع پلان کا حکم دیا۔ 

شاہ عبداللّٰہ نے انہیں بنا کسی خرچ کے تمام طبی سہولت فراہم کرنے کا انتظام کیا اور خالد کو جازان میں واقع انکے گھر سے کنگ فہد میڈیکل سٹی ریاض منتقل کرنے کے لیے فورک لفٹ کیا اور خصوصی طور پر ڈیزائن کیے گئے بستر کا انتظام کیا گیا۔

تیس میڈیکل پروفیشنلز کی ایک ٹیم نے خالد کا علاج اور انکا ڈائٹ پلان تیار کیا۔ خالد کے علاج میں گیسٹرک بائی پاس سرجری، ایک کسٹومائز ڈائٹ اور ایکسر سائز پلان شامل تھا۔ 

اسکے علاوہ ایک سخت قسم کا فزیو تھراپی سیشن کیا گیا تاکہ انہیں حرکت میں آنے میں مدد دی جاسکے، اس اقدام کے نتیجے میں خالد نے حیرت انگیز نتائج دیکھے اور ماضی کے انتہائی وزنی شخص، جو دنیا کے دوسرے بھاری ترین انسان تھے، نے صرف چھ ما میں اپنا آدھا وزن کم کیا۔ 

دس برس بعد 2023 میں خالد نے حیران کن طور پر 542 کلوگرام تک وزن کم کرکے اپنا وزن 63.5 کلو گرام کرلیا جو صحت مند وزن ہے۔ اس سب کے دوران انہیں بہت سے طبی مراحل، جن میں کئی سرجریز شامل تھیں، سے گزرنا پڑا

ای پیپر دی نیشن