قذافی، نیشنل‘ راولپنڈی سٹیڈیمز کے ڈیزائنز کو حتمی شکل دیدی گئی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)چیمپئینز ٹرافی 2025ء کی میزبانی سے قبل چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی انٹرنیشنل سٹیڈیمز ڈیزائن کرنے والی دنیا کی کمپنی کے دفتر پہنچ گئے ‘ چیئرمین کرس ہارڈنگ انکا استقبال کیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بی ڈی پی پیٹرن کے چیئرمین، سپورٹس ڈویژن کے سربراہ، ڈائزین ڈائریکٹر، انجینئرنگ و آرکیٹیکٹ حکام سے ملاقات کی جبکہ قذافی سٹیڈیم، نیشنل سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کے ڈائزین کی حتمی منظوری دی گئی،بی ڈی پی حکام نے محسن نقوی کو ڈرائنگز کے ذریعے سٹیڈیمز کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے بارے تفصیلی بریفنگ دی، جس پر چیئرمین پی سی بی نے اطمینان کا اظہار کیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈائزین تیار کرنے والے انجینئرنگ و آرکیٹیکٹ سٹاف کی کارکردگی کو سراہا، محسن نقوی نے کہا کہ سٹیڈیمز کے تعمیراتی کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنا ایک بڑا ٹاسک ہے، ہماری پوری ٹیم اس چیلنجنگ کام کو دن رات محنت کرکے جلد پایہ تکمیل تک پہنچے،انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل تینوں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کرائیں گے، تاریخ میں پہلی بار سٹیڈیمز میں اتنے بڑے پیمانے پر شائقین کیلئے سہولتوں کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ میگا پراجیکٹ کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن