لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر کیمپ جیل میں سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا،صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر سپورٹس گالا کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے قیدیوں کے ہمراہ کیک بھی کاٹا۔ قیدیوں کی بڑی تعداد نے بوری ریس، دوڑ، کبڈی، کیرم بورڈ اور بیڈمنٹن کے مقابلوں میں حصہ لیا۔انہوں نے اعلان کیا کہ صوبے کی دیگر جیلوں میں بھی جم بنائے جائیں گے۔