لاہور(سپورٹس رپورٹر)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان کو یوم آزادی کی منفرد انداز میں مبارکباد پیش کی ہے۔ دنیا بھر کی طرح شخصیات اور تنظیموں کی طرح گوگل نے اپنے روایتی انداز میں ڈوڈل تبدیل کر کے پاکستان کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی جبکہ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے بھی پاکستان کو منفرد انداز میں یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی گئی۔فیفا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پاکستان کے خواتین اور مرد فٹبال کھلاڑیوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اردو میں مبارکباد دی اور لکھا 77 سالہ آزادی کا جش! پاکستان کو یوم آزادی مبارک۔