موٹروے پولیس سنٹرل ریجن کے زیراہتمام پرچم کشائی ‘جوانوں کی پریڈ

لاہور(نامہ نگار)موٹروے پولیس سنٹرل ریجن کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پرچم کشائی اور موٹر وے پولیس کے جوانوں نے پریڈ کا مظاہرہ کیا۔تقریب میں ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی،ڈی آئی جی دار علی خٹک اور ڈی آئی جی مسرور عالم کلاچی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔سنٹرل ریجن آفس میں ہونیوالی جشنِ آزادی کی تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے کیا گیا۔مختلف سکولوں سے آئے طلبہ و طالبات نے ملی نغمے گا کر داد سمیٹی۔ریجنل آفس کو سبز ہلالی پرچم اور برقی قمقوں سے سجایا گیا تھا جبکہ پٹرولنگ گاڑیوں کو بھی قومی پرچم اور جھنڈیوں سے مزین کیا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن