لاہور پولیس کے شہداء کے بچوں کے ہمراہ سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں رنگا رنگ تقریب

لاہور(نامہ نگار)یوم آزادی کے موقع پرلاہور پولیس کے شہداء کے بچوں کے ہمراہ سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں شہدائے پولیس کے بچوں نے خصوصی شرکت کی۔بچوں نے خوبصورت ڈرائنگز کے ذریعے وطن سے محبت کا اظہار کیا۔ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر نے شہدائے پولیس کے بچوں کے ہمراہ یومِ آزادی کا کیک کاٹا اور ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعا کی۔اس موقع پر ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر نے شہدائے پولیس کے بچوں میں تحائف تقسیم کئے۔

ای پیپر دی نیشن