آزادی کا سفر انتھک جدوجہد، مشکلات ، قربانیوں سے عبارت ہے:میاں کاشف

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا ایک عظیم جدو جہد اور بے پناہ قربانیوں کے بعد پاکستان کا قیام اسلئے عمل میں لایا گیا تھا بر صغیر کے مسلمانوں کو اسلام کے اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کیلئے ایک آزاد وطن مل سکے۔ پی ایف سی ہیڈکوارٹرز میں پرچم کشائی کی تقریب کے بعد انہوں نے کہا آزادی کا سفر انتھک جدوجہد، مشکلات اور قربانیوں سے عبارت ہے۔ قائداعظم کی قیادت میں بانیان پاکستان نے قوم کیلئے ایسی ریاست کے حصول کیلئے جدوجہد کی جہاں مسلمان آزادی سے اپنے مذہب پر عمل کر سکیں۔ 

ای پیپر دی نیشن