لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی اور کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کی مناسبت سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف نے سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک، سینئر ممبر ریاض احمد، میجر (ر) اختر نذیر ، سعید خان ،عتیق الرحمن اور دیگر کے ہمراہ پرچم کشائی کی اور یوم آزادی کا کیک کاٹا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عثمان اشریف نے کہا 14اگست کے دن کی ہماری زندگیوں میں بے پناہ اہمیت ہے، ہمیں بطور قوم اور انفرادی طور پر اپنا احتساب کرنا چاہیے ہم نے قیام پاکستان کے77سالوں میں کیا کھویا اور کیا پایا ہے۔
پی سی ایم ای اے،سی ٹی آئی کی یوم آزادی تقریب،کیک کاٹا،انفرادی احتساب کا عزم
Aug 15, 2024