لاہور چیمبر کی پرچم کشائی تقریب،قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کیاگیا 

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پاکستان کا 77واں یوم آزادی انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ اس موقع پر لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور، سینئر نائب صدر ظفر محمود چوہدری، نائب صدر عدنان خالد بٹ، ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین اور سابق عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور اس کے بعد قومی پرچم کشائی کی گئی۔ لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے اظہار خیال کرتے ہوئے یوم آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس دن کو آباؤ اجداد کی عظیم قربانیوں کی یاد دہانی قرار دیا جنہوں نے پاکستان کے حصول کیلئے بے مثال جدوجہد کی۔

ای پیپر دی نیشن