لاہور(نیوز رپورٹر) یوگا چیمپین اشتیاق چوہدری 14اگست کے حوالہ سے نجی یوگا کلب کی جانب سے لاہور میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں یوگا ایکسر سائز کیلئے آنیوالے سینکڑوں مرد و خواتین بچوں اور بوڑھوں کے فقیدالمثال اجتماع سے خطاب کیا اور تقریب کے آخر میں جشن آزادی کا کیک کاٹا۔ انہوںنے کہا 14 اگست 1947 کو ملنے والی آزادی ابھی ادھوری ہے۔مکمل آزادی کے حصول کیلئے سیاسی نظام کی تبدیلی کی جدوجہد کرنا ہوگی تاکہ 25 کروڑ عوام کو معاشی پریشانیوں سے نجات مل سکے۔