لاہور(نیوز رپورٹر) سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان شیخ انوارالحق نے کہا پاکستان نعمت خداوندی ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا یہ وطن ہے تو ہم ہیں، ہمارا سب کچھ اس مٹی سے وابستہ ہے۔ ہمارے بزرگوں نے جن مقاصد کیلئے یہ ملک حاصل کیا تھا ہمیں ان کے حصول کیلئے اپنی جدوجہد کرنی چاہئے۔
پاکستان نعمت خداوندی ہے:شیخ انوارالحق
Aug 15, 2024