آزادی بڑی نعمت ، اس کی قدر ، پاسبانی کرنی ہے :خواجہ سلمان رفیق

لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے یوم آزادی کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا آزادی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ پاکستان جیسا عظیم ملک ہمیں لازوال اور بے پناہ قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے۔پاکستان کے حصول کی خاطر ہمارے آباؤ اجداد کی بے پناہ قربانیوں شامل ہیں۔ ہمیں رب العزت کے اس انعام اور نعمت کی قدر اور پاسبانی کرنی ہے اورہمیں ذاتی مفادات کی جنگ سے نکل کر پاکستان کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔پاکستان کو اس وقت بے پناہ چیلنجز در پیش ہیں۔پاکستان میں پائیدار سیاسی استحکام کے ذریعے ہی ترقی ممکن ہو سکتی ہے۔ آج کا دن ہمیں قائداعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ محمد اقبالؒ کے افکار پر عمل کرنے کا سبق دیتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن