پاکستان لازوال قربانیوں سے بنا، اختلافات بھلا کر ملکی ترقی کا سوچنا ہوگا:عمران نذیر 

لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے کہا یہ ملک ہمارے آباؤ اجداد کی لازوال اور بے پناہ قربانیوں سے حاصل کیا گیا ہے۔آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے، ہمیں اپنے ملک اور آزادی کی قدر کرنی چاہیے۔پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کیلئے تمام سیاسی اختلافات بھلا کر مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے سروسز انسٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سمز)، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ملک کی 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچم کشائی کی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سب دوسروں کے عیبوں کو چھوڑ کر خود کی اصلاح کی ضرورت ہے۔ تب ہی ملک ترقی کرے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن