ابراہیم مرادکی یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد،یو ایم ٹی میں پر چم کشائی تقریب 

Aug 15, 2024

لاہور (لیڈی رپورٹر)سابق صوبائی وزیر اور یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی(یو ایم ٹی) کے صدر ابراہیم حسن مراد نے پاکستان کی77ویں یومِ آزادی پر پوری قوم کو تہہ دل سے مبارکباد دیتے ہوئے بانیانِ پاکستان، بزرگوں اور نوجوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ یو ایم ٹی میں پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کے موقع پرپر چم کشائی کی خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد، ریکٹر ڈاکٹر آصف رضا اور ڈائریکٹر جنرل یو ایم ٹی احمد عبداللہ سمیت سٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کے حق میں دعائے خیر بھی کی گئی۔ 

مزیدخبریں