لاہور(نیوز رپورٹر) نگینہ سوشل ویلفیئر سوسائٹء پنجاب کے زیر انتظام نگینہ مسجد چائینہ سکیم لاہورمیں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب پیر بشیر احمد یوسفی اور مفتی خلیل احمد یوسفی کے زیر اہتمام ہوئی۔ تقریب میں اہل علاقہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ صاحبزادہ پیر بشیر احمد یوسفی نے کہا آزاد وطن اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے، ہمارے اکابر نے بہت قربانیوں کے بعد یہ وطن حاصل کیا تھا۔ موجودہ چیلنجرز سے نمٹنے کیلئے اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے۔علیحدہ وطن کا حصول اسلامی تعلیما ت کے مطابق زندگی گزارنے کیلئے عمل کر نے کی ضرورت ہے۔جشن آزادی پر اپنی آزادی اور حق ِخود ارادیت کیلئے جدوجہد کرنیوالے اپنے کشمیری اور فلسطینی بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی اور فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعاکی۔
نگینہ سوشل ویلفیئر کے زیر انتظام جشن آزادی پر پرچم کشائی کی تقریب
Aug 15, 2024