مہنگائی، عوامی عدم اعتماد، جاپانی وزیراعظم نے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا 

Aug 15, 2024

ٹوکیو (نوائے وقت رپورٹ) جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے، سیاسی تنازعات اور عوام کے عدم اعتماد کے باعث اگلے ماہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا نے اپنے بیان میں کہا کہ انھوں نے عوام کی خاطر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سیاسی اصلاحات کو آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری ہے۔ وہ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر کے طور پر دوبارہ انتخاب بھی نہیں لڑیں گے۔ خیال رہے کہ 67 سالہ فومیو کشیدا اکتوبر 2021ء سے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہیں تاہم اب بڑھتی ہوئی مہنگائی قیمتوں اور دیگر سکینڈلز کی وجہ سے ان کی اور ان کی پارٹی کی مقبولیت میں تیزی سے کمی آئی ہے۔گزشتہ برس نومبر میں جاپانی وزیرعظم نے اپنی مقبولیت کے گراف کو برقرار رکھنے کے لیے 170 کھرب (اس وقت 100 ارب ڈالرز سے زیادہ) مالیت کے ایک بڑے پیکج کا اعلان کیا تھا تاہم اس کا خاطر خواہ فائدہ نہ ہو سکا تھا۔

مزیدخبریں