مقبوضہ کشمیر: پاکستان کا یوم آزادی منایا گیا، آج یوم سیاہ، 4 کشمیری نوجوان شہید، بھارتی کیپٹن ہلاک

سری نگر (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع ڈوڈہ میں 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔  بھارتی فوج نے چاروں نوجوانوں کو محاصرے اور تلاشی کی آڑ میں شہید کیا جبکہ قابض فوج کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی بھی ہوا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس سے پہلے ضلع ڈوڈہ میں ہونے والے ایک حملے میں ایک بھارتی فوج کا کیپٹن بھی مارا گیا تھا۔ علاوہ ازیں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹرز چسپاں کیے گئے ہیں جن کے ذریعے لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ (آج) 15اگست  بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پوسٹر سرینگر اور دیگر علاقوں میں دیواروں، ستونوں، کھمبوں وغیرہ پر چسپاں کیے گئے ہیں۔ پوسٹروں میں تحریر ہے ’’بھارت نے 1947میں جموں وکشمیر پر طاقت کے بل پر قبضہ جما لیا تھا، کشمیری اس کے قبضے کو رد کرتے ہیں اور اپنی آزادی کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں‘‘۔ کئی کشمیریوں نے سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مظالم کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ہرگز کامیاب نہیں ہوگا۔ علاوہ ازیں مقبوضہ کشمیر میں کشمیری بھائیوں نے پورے جوش و خروش سے پاکستان کا یوم آزادی منایا‘ گھروں پر سبز ہلالی پرچم لہرائے اور پاکستان کی بقا و سلامتی کیلئے دعا کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...