لاہور (این این آئی) سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے جشن آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزادی کی عظیم نعمت پر ہم اللہ تعالی کے حضور سجدہ شکر ادا کرتے ہیں،ان لاکھوں قربانیاں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے برصغیر میں اس خواب کو حقیقت بنایا۔ اپنے بیان میں حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ مٹی کے ان بیٹوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے مادر وطن کی علاقائی اور نظریاتی سرحدوں کے تحفظ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ہر فرد ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے کام کرنے کا پختہ عزم رکھتا ہے۔ قائد کے الفاظ ’’ایمان، اتحاد اور تنظیم‘‘کی روشنی میں ہر چیلنج کا مقابلہ کرنا ہے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ آزادی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔