لاہور (نیٹ نیوز) پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر حافظ فرحت عباس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ فرحت عباس نے ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر میری ضمانتیں خارج کی گئی ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ ان حالات میں پارلیمانی لیڈر کے عہدے کی ذمہ داریوں سے انصاف نہیں کر سکوں گا۔ میں نے اپنا استعفیٰ پارٹی کو پیش کر دیا ہے۔ بحیثیت ممبر صوبائی اسمبلی اور کارکن اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔