لاہور‘سرگودھا‘ خوشاب ‘میانوالی(نامہ نگار‘نمائندہ خصوصی ‘نمائندہ نوائے وقت)تھانہ قائدآباد کی حدود شمال میں پولیس اور اشتہاری ملزموں میں پولیس مقابلے میں ایک کانسٹیبل شہید‘ ایس ایچ او اوراہلکار زخمی ہوگئے ۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں 4 اشتہاری ملزم بھی ہلاک ہو گئے۔اشتہاریوںسے مقابلہ دس گھنٹوں سے زیادہ دیر تک جاری رہا۔ اشتہاریوں کی فائرنگ سے کانسٹیبل ضیاء اختر‘ تھانہ قائدآباد کے ایس ایچ او رانا فیضان اور ایک کانسٹیبل جمشید بھی زخمی ہوئے۔ خوشاب ضلع بھر سے مزید نفری طلب کر لی گئی۔ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے چار ملزموں میں سیف اللہ ‘سجاد، صابر درانی، اسلم شامل ہیں پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزم سیف اللہ اور سجاد سگے بھائی ہیں جبکہ اسلم سیف اللہ کا بیٹا ہے۔ اشتہاریوں کا تعلق ضلع میانوالی کے علاقہ سے بتایا گیا ہے۔