چند ظالموں نے پاکستان کو حقیقی منزل سے دور کیا: حافظ نعیم  

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے چند ظالموں نے پاکستان کو حقیقی منزل سے دور کیا ہے۔ آئیے عہد کریں پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے جس کی تمنا اہلیان برصغیر نے کی تھی اور جس سے پوری دنیا کے مسلمانوں نے امیدیں باندھی تھیں۔ منصورہ میں یوم آزادی کے موقع پر تقریب پرچم کشائی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان پوری امت کی امید ہے، جب یہ ایٹمی طاقت بنا امت نے خوشی منائی کہ اب ہم طاقتور ہوگئے ہیں۔ ہمیں مل کر ملک کو مستحکم اور طاقتور بنانا ہے۔ نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری،  حافظ ادریس، شیخ الحدیث مولانا عبد المالک،حافظ ساجد انور، امیر پنجاب وسطی جاوید قصوری، امیر لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ،  عبدالعزیز عابد، احمد سلمان بلوچ، لطیف الرحمن شاہ ودیگر قائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ قبل ازیں امیر جماعت نے قائدین و کارکنان کے ہمراہ پرچم کشائی کی اور ملک کی سلامتی و استحکام کے لیے دعا کی اور منصورہ کے سبزہ زار میں شجرکاری مہم کے حوالے سے پودا بھی لگایا۔ حافظ نعیم الرحمن نے  منصورہ آڈیٹوریم  میں یوم آذادی کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو بے شمار چیلنجز درپیش ہیں، جماعت اسلامی کے کارکنان کو ان چیلنجز اور سب سے بڑھ کر اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاد کے ایجنڈے کو سامنے رکھ کر جدوجہد کو آگے بڑھانا ہے۔  بدقسمتی سے پاکستان کو کوششوں کے باوجود وہ منزل نہیں ملی جس کی خاطر عظیم جدوجہد کی گئی تھی۔ اس کے باوجود پاکستان اللہ کا بہت بڑا انعام ہے، آزادی کی نعمت کا اندازہ انہی لوگوں سے لگایا جاسکتا ہے جو آزاد نہیں۔ پاکستان اس لحاظ سے دنیا کا منفرد خطہ ہے کہ یہ ایک نظریہ کی بنیاد پر ریاست کی شکل میں نمودار ہوا۔ اس کے حصول کے لیے برصغیر کے ہر خطے سے مسلمانوں نے جدوجہد کی، مقصد یہ تھا کہ ہم انگریزوں اور ہندوؤں کے گٹھ جوڑ اور مظالم سے نجات پاکر اپنی تہذیب، شناخت اور نظریہ کے ساتھ زندگی بسر کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...