عرصہ دراز سے روپوش پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر لاہور میں منظر عام پر آ گئے

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر لاہور میں منظر عام پر آ گئے جس کی ویڈیو پی ٹی آئی کے آفیشنل ایکس اکائونٹ پر جاری کر دی گئی ۔ عرصہ دراز سے روپوش پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے 13اگست کی شب لبرٹی میں جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کی اور موٹر سائیکل ریلی کی قیادت کی۔حماد اظہر پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار تھے اور تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی ان کے ہمراہ تھی۔ حماد اظہر نے تحریک انصاف اور قیدی نمبر 804کے حق میں نعرے لگائے۔

ای پیپر دی نیشن