شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ جب بھی حق اور سچ کی بات کرتا ہوں تو کہا جاتاہے کہ میں جماعت چھوڑ رہاہوں، میرا رشتہ جماعت سے زیادہ عوام سے ہے۔ طاقتور لوگ لینڈ مافیا کے سرپرست ہیں، قوم کو بتایا جائے کہ فیض حمید کس کس کو سہولت کاری کرتا رہا ہے اور یہ بھی بتایا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے محلہ رام گڑھا میںجشن آزادی کے سلسلہ میں منعقد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جاوید لطیف نے کہاکہ 6ہزار دہشت گردوں کو صرف عمران خان نے نہیں بلکہ اس کے پیچھے ہاتھوں اور ساڑھے پانچ ہزار دہشت گردوں کو سوات میں رہنے کی اجازت دینے والوں کو بھی بے نقاب کیا جائے۔