کراچی (نیٹ نیوز) پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے تصدیق کی ہے کہ انہیں ہارٹ اٹیک ہوا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر گلوکارہ آئمہ بیگ نے بتایا کہ دل میں تکلیف کے باعث وہ ہسپتال آئیں تو ڈاکٹرز نے کم نوعیت کے ہارٹ اٹیک کا انکشاف کیا۔ منی ہارٹ اٹیک کی وجہ ذہنی تناؤ، نیند کی کمی اور بے سکونی ہے۔