لاہور(نامہ نگار)شہر میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعددشہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون،موٹر سائیکلیں،گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔ڈاکوؤں نے مناواں میں زوہیب کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر6لاکھ 20 ہزار‘ زیورات، موبائل فون دیگر سامان،اقبال ٹاؤن میں کمال کی فیملی سے 4 لاکھ 12ہزار ‘زیورات ‘ موبائل فون،سبزہ زار میں فقیرمحمد سے 50 ہزار‘ موبائل فون،اسلام پورہ سے رمضان سے 90ہزار ‘ موبائل فون،گرین ٹاؤن میں احمد سے 66ہزار‘ موبائل فون، غازی آبادمیں محمداحمد سے 60ہزار ‘ موبائل فون،ماڈل ٹاؤن میں نعمان سے 49ہزار‘ موبائل فون،کاہنہ میں مظفر سے 6ہزار ‘ موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے لیاقت آباد میں 3 لاکھ 80ہزار‘ گھریلو سامان چوری کرلیا ۔ چوروں نے جوہر ٹاؤن، باٹا پور‘ ڈیفنس سے 3 کاریں جبکہ غالب مارکیٹ، کاہنہ، کوٹ لکھپت،قلعہ گجر سنگھ، گجر پورہ، فیکٹری ایریا ،سمن آباد، شادباغ، قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ،کاہنہ اور اکبری گیٹ کے علاقوں سے 11 موٹر سائیکلیں چوری کرلی ۔