فیصل آباد ‘ڈسکہ میں اوباشوں کی 4لڑکیوں‘ 2بچوں سے زیادتی  

فیصل آباد ‘ڈسکہ(نامہ نگار‘نمائندہ خصوصی) اوباشوں نے 4لڑکیوں اور2بچوں کوہوس کانشانہ بناڈالا۔ڈسکہ‘ تھانہ موترہ کے علاقہ اوچیاں کھرولیاںمیں اوباش نے 10 سالہ بچے کیساتھ زیادتی کرڈالی۔تھانہ ملت ٹاؤن میثاقِ المال چوک کے قریب اوباش ملزم نے خاتون(الف)کو کام کے بہانے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔تھانہ سثی جڑانوالہ کے علاقے ڈیفنس ویو کالونی کی رہائشی ( ب ) کو ملزموں نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔محلہ اسلام پورہ کے رہائشی آصف کی بیوی (س) کو اوباش ملزم اکبر نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ کھرڑیانوالہ   مکوانہ میں اوباش ملزم مظہر شاہ نے لڑکی(ن ) کوزیادتی کا نشانہ بنا دیا‘ تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ 60 گ ب میں بچے (ل) کواوباش نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

ای پیپر دی نیشن