سیالکوٹ(نامہ نگار)سرحدی گاؤں سنگیال میں دیرینہ رنجش اور جائیداد کے تنازعہ پرملزمان نے فائرنگ کرکے میاں بیوی اور انکی دو بیٹیوں کو قتل جبکہ ایک راہگیر خاتون بھی گولی لگنے سے زخمی ہو گئی۔تھانہ سبز پیر کے گاؤں سنگیال میں جاوید اقبال اپنی بیوی رقیہ بی بی ‘ بیٹیوں ارم اور ایمان فاطمہ کے ہمراہ اپنی زمین پر کام سے فارغ ہو کر گھر جا رہے تھے کہ راستہ میں زمین کے تنازعہ پر شہزاد ‘ اعجاز انکے ساتھیوں نے کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ کردی ۔جسکے نتیجہ میں جاوید اقبال‘ اسکی بیوی رقیہ بی بی ‘ بیٹیاں ارم اور ایمان فاطمہ جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک راہگیر خاتون رشیدہ بی بی چہرے پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئی۔