ایک فتنہ ترقی میں رخنہ ڈالنا چاہتا، باشعور نوجوان سیسہ پلائی دیوار بنیں: عظمیٰ بخاری 

Aug 15, 2024

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستانی قوم کو 77 واں یوم آزادی مبارک ہو۔ پاکستان ہمارے عظیم رہنماؤں و آباؤ اجداد کی قربانیوں کا صلہ ہے۔آزادی کی قدر کریں، والدین اپنے بچوں کو فتنہ اور فساد سے بچائیں۔ باشعور نوجوانوں کو اس فتنے و فساد کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بننا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کی قدر کریں، یہ ہمیں پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملی۔ قائد اعظم اور ان کے رفقاء نے مسلمانوں کے لیے الگ وطن کے قیام کے لیے ناقابل فراموش جدوجہد کی۔ پاکستان کی ترقی میں ایک فتنہ رخنہ ڈالنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کی قدر ان کو ہوگی جو پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائد اعظم کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔ قائد اعظم کا مشن نوازشریف کا ویژن ہے اور اسی مشن کو شہبازشریف اور مریم نواز آگے بڑھا رہے ہیں۔

مزیدخبریں