احساس ہے کہ بجلی کے بل ناقابل برداشت‘ریلیف ملے گا: احسن  اقبال  

نارووال( این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے یوم آزادی پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ اس ملک کے قیام کے لیے ہمارے آباو اجداد نے بے شمار قربانیاں دے کر ایک غیر متزلزل جذبے، عزم ، اتحاد، ایمان کے اصولوں کے ساتھ ایک اسلامی مملکت کی بنیاد رکھی۔ آج جہاں ہم جوش و جذبے کے ساتھ آزادی کا جشن منا رہے ہیں۔ احساس ہے کہ بجلی کے بل ناقابل برداشت ہوچکے ہیں‘اگلے 2سے 3سال میں عوام کوریلیف ملے گا۔سیالکوٹ میں نوجوانوں کو گمراہ کرکے سری لنکن شہری کوقتل کیاگیا۔ ہمیں  اپنے داخلی، علاقائی اور عالمی سطح پر بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے۔ہمارے بعد آزاد ہونے والے ممالک بھی ترقی کے عمل میں ہم سے بہت آگے نکل گئے، ہم آج بھی اپنی منزل کا تعین کرنے میں لگے ہیں۔ آئیے! ہم عہد کریں کہ پالیسیوں کے تسلسل کے ساتھ پاکستان کی تعمیر کو نہ صرف یقینی بنائیں بلکہ اس پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن