کراچی(این این آئی)جشنِ آزادی پاکستان کے موقع پر کراچی میں قائم (یو اے ای)قونصلیٹ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔آصفہ بھٹو زرداری نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی، تقریب کے دوران قرعہ اندازی بھی کی گئی۔حاضرین کے لیے ہونے والی اس قرعہ اندازی کے لیے آصفہ بھٹو زرداری کو بلایا گیا تو خاتونِ اول نے اپنے نام کی ہی پرچی نکال لی۔