جشن آزادی، ہلڑ بازی پر 30، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ پر 16 منچلے گرفتار

لاہور (نامہ نگار) پولیس نے جشن آزادی کے موقع پر لبرٹی چوک گلبرگ میں ہلڑ بازی کرنے پر 30 منچلوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق منچلے لبرٹی چوک آنے والی فیملیز کو تنگ کر رہے تھے۔ شہریوں کی شکایت پر انہیں حراست میں لیا گیا، کئی پولیس کو دیکھ کر موقع سے فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں سٹی ڈویژن پولیس نے ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنے والے16 ملزموں کو گرفتا کر لیا ہے۔ شاہدرہ اور شفیق آباد سے ہوائی فائرنگ کرنے والے تین ملزموں کو پابندِ سلاسل کیا گیا۔ ون ویلنگ کرنے پر مصری شاہ سے 7، راوی روڈ سے 2 جبکہ شاد باغ اور گوالمنڈی سے 2 ملزموںکو گرفتارکر کے ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن