لاہور (خصوصی نامہ نگار) امام و خطیب مسجد نبوی الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر اپنا سات روزہ خیر سگالی دورہ مکمل کر کے بدھ کے روز مدینہ منورہ واپس روانہ ہو گئے۔ لاہور ایئرپورٹ پر چوہدری سالک حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، حافظ طاہر اشرفی اور سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے معزز امام کو الوداع کہا۔ اس موقع پر معزز مہمان نے پاکستان میں قیام کے دوران عوام کی حرمین شریفین سے والہانہ محبت اور عقیدت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت پاکستان سے ملنے والا احترام بھلایا نہیں جا سکتا۔
خیرسگالی دورہ مکمل، امام مسجد نبویؐ صلاح بن محمد البدیر کی مدینہ شریف واپسی
Aug 15, 2024