قصور (نمائندہ نوائے وقت) مرکز اہلسنّت دارالعلوم شاہ جماعت قصور میں جشن آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد، پرچم کشائی، ملکی تعمیروترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں،جامعہ امیر ملت قصور میں صاحبزادہ سید علی حیدر حسین شاہ جماعتی حیدری نے پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب میں پرچم کشائی کی جس کے بعد وطن عزیز کی تعمیر و تر قی ، خوشحالی اور امن و امان کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی کی گئیں۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں اہالیان و مریدین بھی موجود تھے جنہوں نے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔
قصور: مرکز اہل سنت میں جشن آزادی کی مناسبت سے تقریب
Aug 15, 2024