شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)انجمن تاجران لنڈا مارکیٹ کے سرپرست اعلیٰ ملک فریاد علی نے تاجروں کے ہمراہ یو م آزادی کا کیک کاٹا، اس موقع پر چودھری ساجد ،شہزاد غزالی ، خالد چشتی ، سید آفتاب اسلم شاہ ، گلزار انصاری ،بھائی امجد علی،عدیل کمبوہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک فریاد علی نے کہا قائداعظم ؒکے فرمان اور نظرئیے کے مطابق چل کر ہی ہم پاک وطن کو ترقی اور خوشحالی کی شاہراہوں پر گامزن کرسکتے ہیں ہمارے سیاستدانوں اور اقتدار کے مزے لوٹنے والوں کی پالیسیوں کی بدولت ہم 76 سال گزرنے کے بعد بھی بدحالی کی طرف سے جارہے ہیں ۔
شیخوپور:انجمن تاجران لنڈا مارکیٹ کے زیر اہتمام کیک کاٹا گیا
Aug 15, 2024