کامونکی(نمائندہ خصوص)یوم جشن آزادی کے موقع پرمیونسپل کارپوریشن کے احاطہ میں پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد کیاگیا۔گذشتہ صبح پاکستان کی77ویں سالگرہ جشن آزادی کے موقع پراسسٹنٹ کمشنرماہم واحداوراے ایس پی سرکل اختر نواز کی قیادت میں میونسپل کارپوریشن کے احاطہ میں تقریب کاانعقاد کیا اور8 بجے پرچم کشائی کرنے کے علاوہ پودے لگائے گئے۔ تقریب میں پنجاب پولیس، ریسکیو1122،محکمہ صحت اورمیونسپل کارپوریشن کے عملہ سمیت شہریوں نے شرکت کی۔جبکہ ریسکیو1122کے اہلکاروں کی جانب سے سبز ہلالی پرچم کو سلامی بھی پیش کی گئی۔ گورنمنٹ وومن گریجویشن کالج اورعمیر شہید بوائز ہائی سکول نمبر1میں بھی پودے لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔چاروں تقریبات میں اسسٹنٹ کمشنراور اے ایس پی کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے ایک قوم ہوکر محنت کرنے کی اشد ضرورت ہے۔