حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) پاورلومز ورکرز یونین کے زیر اہتمام جشن آذادی ریلی محلہ میاں داکوٹ سے نکالی گئی جس میں مزدوروںکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ریلی کی قیادت یونین کے صدر ملک محمد رمضان، سیکریٹری جنرل مزمل احمد انصاری ودیگر راہنمائوں محمد یوسف انصارری، امجد حسین، افتخارانصٓری، بوٹا انصاری، ملک صابر حسین اور عمران انصاری نے کی۔ ریلی میاں داکوٹ سے شروع ہوکر کولوروڈ پر اختتام پزیر ہوئی ۔شرکاء ریلی نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور کہا کہ وہ اپنے وطن عزیز پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔اس موقع پر مزدور راہنمائوںپر حکمرانوں پر زور دیا کہ وہ لوٹ مار کی بجائے ملک کی ترقی وخوشحالی کے لئے کام کریں۔