حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)حافظ آباد میں جشن آذادی کے موقع پرباجوں اور بانسریوں نے دن بھر عوام کے سکون کو برباد کئے رکھا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں باجوں اور بانسریوں پر پابندی کے بلند بانگ دعوے کئے گئے تھے لیکن جشن آزادی کے موقع پر بچوں نوجوانوں او رمنچلوں نے پولیس کے ان دعووںکو خاک میں ملادیا۔ گلی محلوں اور شاہرائوںپر دن بھر پاں پاں اور پوں پوں کی آوازیں گونجتی رہیں جس سے معمر بیمار افراد کے علاوہ شہری پریشان رہے۔
حافظ آباد:باجوں اور بانسریوں نے دن بھر عوام کے سکون کو برباد کئے رکھا
Aug 15, 2024