گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ملک بھر کی طرح گوجرانوالہ میں بھی77واں یوم آزادی انتہائی جوش وجذبے کیساتھ منایا گیا،جشن آزادی کے سلسلہ میں نجی و سرکاری سطح پر تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔یوم آزادی کی مرکزی تقریب کمشنر دفتر میں منعقد ہوئی۔ جس میں کمشنر نوید حیدر شیرازی، ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ، کنوینئر ڈی سی سی/ ایم این اے محمود بشیر ورک ،ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی،سی پی او رانا ایاز سلیم،عوامی نمائندگان انجینئر خرم دستگیر،شازیہ فرید ،قیصر اقبال سندھو سمیت ڈویڑنل و ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے افسران،تمام مکاتب فکر کے علمائے اکرام ،اقلیتوں کے ممبران اور بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
گوجرانوالہمیںجشن آزادی کے سلسلہ میں نجی و سرکاری سطح پر تقریبات
Aug 15, 2024