حافظ آبادمیں یوم آزادی کی  تقریبات، ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعائیں 

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)حافظ آباد میں بھی وطن عزیز کا77واں یوم آزادی بھر پور ملی جوش و جذبے اور شایان شان طریقہ سے منایاگیا۔ پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں منعقد ہوئی جہاں ڈپٹی کمشنر سند س ارشاد، وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ، ٹکٹ ہولڈر شیخ گلزار احمد اور ڈی پی او فیصل گلزار نے پرچم کشائی کی۔پولیس ، ریسکیو 1122اور سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ ملک و قوم کی سلامتی ، استحکام اور امن و امان کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر یوم آزادی کے موقع پر پلانٹ فار پاکستان شجر کاری مہم  کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں پودے بھی لگائے گئے جبکہ جشن آزادی کا کیک بھی کا ٹا گیا۔

ای پیپر دی نیشن