گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اور کونسل آف دی آرٹس کے آڈیٹوریم ہال میں یوم آزادی کی تقاریب کا انعقاد کیاگیا۔جن میں کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ڈائریکٹر کونسل آف دی آرٹس غلام عباس فراست،ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جواد حیدر شیرازی،ڈی او سکینڈری شیخ الطاف حسین،اساتذہ کرام،طلباوطالبات کی کثیر تعداد میں شرکت۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر تجدید عہد کی ضرورت ہے‘ آزادی کے حصول کے لیے ہمارے آباؤ و اجداد نے عظیم قربانیاں دیں‘ انکی عظیم قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
جشن آزادی کے موقع پر تجدید عہد کی ضرورت ہے: کمشنر گوجرانوالہ
Aug 15, 2024