گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیرخرم دستگیر خان، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ طارق قریشی نے کہا ہے کہ ملک پاکستان کی آزادی میں ہمارے آباؤ اجداد کا خون شامل ہے۔پاکستان کی محب وطن عوام اپنے اسلاف کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ زندہ قومیں اپنے یوم آزادی کو ہمیشہ تازہ دم رکھتی اور شایان شان طریقے سے مناتی ہیں۔یوم آزادی 14 اگست تجدید عہد کا دن ہے جو ہمیں اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ یہ وطن عزیز ہمارے اکابرین اور بزرگوں نے لاکھوں جانوں کے نذرانے دیکرحاصل کیا۔ آج اس آزادی کے تحفظ، پاکستان کی سلامتی، سربلندی اور خوشحالی کیلئے ہمیں بھی اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کارلانا ہوگا۔
زندہ قومیں یوم آزادی شایان شان طریقے سے مناتی ہیں:خرم دستگیر خان
Aug 15, 2024