پنجاب اور سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات ختم, تعلیمی سرگرمیاں بحال

Aug 15, 2024 | 11:16

پنجاب اور سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد سرکاری اور نجی سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں، سرکاری سکولز ہفتے میں 5 روز کھلیں گے۔سکولز کھلتے ہی والدین اور طالب علموں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز کو اساتذہ نے اپنے لئے خوش آئند قرار دیا۔اساتذہ نے چھٹیوں کے بعد پہلے دن آنے پر مختلف سرگرمیوں سے بچوں کی حوصلہ افزائی کی، پہلے روز حاضری معمول سے کم ہے جو بچے غیر حاضر ہیں ان کو مطلع کیا گیا ۔محکمہ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں سرکاری سکولز ہفتے میں 5 روز کھلیں گے، ہفتہ اور اتوار چھٹی ہوگی، مرد اساتذہ پیر سے جمعرات صبح 8 سے دوپہر 3 بجے تک سکولز میں رہیں گے جبکہ خواتین اساتذہ کو ڈھائی بجے چھٹی ہوگی۔ڈبل شفٹ والے سکولزمیں پہلی شفٹ صبح 8 سے دوپہر ڈھائی بجے تک ہوگی، دوسری شفٹ دوپہر ایک بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی، جمعہ کو سکول صبح 8 سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔صوبہ سندھ میں بھی گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے پر تعلیمی ادارے کھل گئے اور ان میں تدریسی عمل شروع ہو گیا ۔

مزیدخبریں