پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےآغاز پر ہنڈرڈانڈیکس میں 308 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، مارکیٹ 78 ہزار 185 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے۔ خیال رہے کہ منگل کے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 102 پوائنٹس کی کمی سے 77 ہزار 877 پوائنٹس پر بند ہوا۔دن بھر مجموعی طور پر 442 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 182 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 211 کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی۔مارکیٹ میں 59 کروڑ 24 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، سٹاک مارکیٹ میں 19 ارب 76 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78,275 جبکہ کم ترین سطح 77,817 پوائنٹس رہی تھی۔