قومی ہیرو ارشد ندیم نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں سب کی دعائوں کا شکرگزار ہوں ، مریم نواز میرے گائوں آئی اور بہت عزت دی ،لاہور ایئرپورٹ پر بہترین استقبال کیا گیا ۔ارشد ندیم نے کہا کہ کل کراچی آیا تو گورنر سندھ نے میڈل سے بڑھ کر مجھے عزت دی ، کراچی کی عوام نے جو محبت دیکھائی وہ بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں ،میں کراچی کے بزنس مینز کا بھی شکر گزار ہوں، پورے پاکستان سے بہت محبت ملی ۔ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ آنے والے تمام مقابلوں کی بھرپور تیاری کروں گا اور پاکستان کا نام روشن کروں گا،میری طرف سے گورنر سندھ کے آئی ٹی پروگرام کے سو بچوں کو لیپ ٹاپ کا تحفہ ہے،پہلی تھرو پر ایڈجسنٹ کی وجہ سے مشکل ہوئی ،دوسری تھرو پر خود سے کہا کہ زیادہ اوور نہیں ہونا ہے،دوسری تھرو نے ہی گولڈ میڈل سے نوازا۔اولمپئین کا کہنا تھا کہ ہر انسان کا اپنا انداز ہوتا ہے اور اپنی ٹیکنیک سے کھیل کھیلتے ہیں ،مجھے خوشی ہوتی ہے کہ ساوتھ ایشیا میں پاکستان اور انڈیا دو ہی ممالک ہیں ،تمام کھلاڑیوں سے کہوں گا اپنے اپنے ملک کے لیے محنت کریں۔